ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ نہ بنائیں۔طبی ماہرین

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

600gr-befe-de-lomo
لاہور(یواین پی) نئی بات یہ سامنے آئی ہے کہ گوشت کی معیاد بڑھانے کے لئے گوشت کو نمک، نائیٹریٹس اور دیگر کیمیائی اجزا ءلگا کر محفوظ کیا جاتا ہے،محققین نے بند سرخ گوشت کو بھی انسانی صحت کے لئے مضر قرار د دیا ہے۔ایسے افراد جن کی روزمرہ خوراک کا ایک لازمی جزو سرخ گوشت اور اس سے بنی مصنوعات ہیں، اس عادت سے نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ نوٹ کیا گیا کہ تحقیق میں شامل جن مردوں نے گذشتہ 12 برسوں کے دوران پروسیسڈ گوشت یا ڈبوں میں بند گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے رکھا ان میں دل کے عارضے لاحق ہونے کی شرح دوسرے مردوں کی نسبت کہیں زیادہ رہی۔ جو مرد سرخ گوشت زیادہ کھاتے تھے، ان میں دل کے عارضے کے ہاتھوں ہلاک ہونے کی شرح دوسرے مردوں کی نسبت دو گنا زیادہ پائی گئی۔ ایسے مرد جو روزمرہ زندگی میں فریز شدہ گوشت نہیں کھاتے تھے، اس اثر سے محفوظ تھے۔ ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی خوراک میں سے فریز شدہ اور ڈبے میں بند گوشت کے استعمال کو کم سے کم کر دینا چاہیے، اور ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ نہ بنائیں۔ کیونکہ اس سے انساننی صحت کو نقصان کا خطرہ ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题