ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر16 فیصد کمی

Published on July 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر16 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون 2023 میں 11.68 کلوگرام ایل پی جی کی اوسط قیمت 2752.68 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے، مئی 2023 میں ملک میں 11.68 کلوگرام ایل پی جی کی اوسط قیمت 3277.19 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں 11.68 کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر12.57 فیصدکی نموہوئی ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 11.68 کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 2445.24 روپے ریکارڈکی گئی تھی جو رواں سال جون میں بڑھ کر2752.68 روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes