ممبئی : انتہا پسند ہندوﺅں کی دھمکی کے بعد پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 760)      No Comments

3
ممبئی (یو این پی) بھار تی انتہاپسندوں نے سروں کی بھی سرحدبندی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا 9 اکتوبر کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے جس پر موسیقی کے شائقین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارت کے سینئر صحافی کلدیپ نائرنے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کی جانب سے کنسرٹ منسوخ کرانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شیو سینا نے عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا۔غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی سے صاف ظاہرہے کہ بھارتی سرکارانتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy