پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کے عہدراران کی جانب سے شہداء کوئٹہ کیلئے خصوصی دُعائے مغفرت کا اہتمام

Published on August 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

UNPپاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کے عہدراران کی جانب سے شہداء کوئٹہ کیلئے خصوصی دُعائے مغفرت کا اہتمام
جھنگ(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کے عہدراران کی جانب سے شہداء کوئٹہ کیلئے خصوصی دُعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ۔دُعا کا اہتمام نائب صدر محمد سرور جاوید کی رہائش گاہ پرانا چنیوٹ روڈ پر کیا گیا ۔جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ صدر سٹی مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر نعیم الدین سندھو ،نائب صدر جعفر غفار قریشی اور محمد سرور جاوید کے علاوہ دیگر عہدداران نے بھی شرکت کی ۔اسی دوران سٹی صدر ڈاکٹر نعیم الدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جو آپریشن ضرب عضب پاک فوج کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کر کے دم لیں گے ۔اس موقع پر وارڈ نمبر 11 کیلئے پرویز احمد پاشمی جوکہ مقامی سماجی و صحافی شخصیت ہیں کا وارڈ نمبر 11 کا صدر کا اعلان بھی کیا گیا اور وارڈ نمبر 11 کے صدر پرویز احمد ہاشمی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت کے اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی اداروں کی مضبو طی کیلئے وارڈ کی سطح تک جماعت کی تنظیم سازی کی جارہی ہے ۔

حقوق نسواں کے موضع پر ایک میٹنگ کا انعقاد، صحافیوں، وکلاء اور سول سو سائٹی کے ممبران کی شرکت
جھنگ(یواین پی) مقامی ہوٹل میں حقوق نسواں کے موضع پر ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں مقامی لوگوں کے علاوہ صحافیوں، وکلاء اور سول سو سائٹی کے ممبران کے علاوہ مس جارج سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان سیال نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں مختلف یونین کونسل کے رہائشی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے در پیش مسائل پر بحث کیعورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم اعزاز نسواں کی کوآرڈینیٹرمس جاعج نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ کا انعقاد اعزاز نسواں اور آزاد تنظیموں کے زیر انتظام کروایا گیا ہے ۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شرکاء کے خیالات سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ جن کے مطابق ان کے علاقہ میں مذہبی تفرقہ پرستی نہیں ہے اس کے علاوہ میٹنگ کے شرکاء نے عورتوں پر ہونے ولے تشدد اور ظلم و ستم کو روکنے کے لیئے اس پر تفصیل سے بحث کی۔ اور اس کے سدباب کے لیئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ عورت ایک وقت میں ماں،بیٹی، بہن اور بیوی کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہوتی ہے۔اور عورت کے یہ تمام رشتے مقدس ہیں انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں عورتوں کو شخصی آزادی اور بنیادی حقوق نہیں ملتے وہ معاشرے کبھی ترقی نہیں کر سکتے ۔ میٹنگ میں مقامی صحافیوں طاہر انجم،آصف منور،پطرس ندیم،پرویز احمد ہاشمیکے علاوہ بہت سی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ میٹنگ کا انتظامات کی ذمہ داری اعزاز نسواں کے مقامی کوآرڈینیٹر عمران خالق نے نبھائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes