پی پی رہنماء عبدالقادر پٹیل کو رہا کر دیا گیا

Published on November 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

02
کراچی:(یو این پی)  پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کے علاج میں معاونت اور سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت منظور کر لی تھی۔ تفصیلات پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کو دہشت گردوں کے علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد دینے کے مقدمے ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ واضح رہے ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشت گردوں کے علاج کروانے میں سہولت کاری کے جرم میں نامزد عبد القادر پٹیل بیرون ملک سے اس مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے وطن واپس آئے تھے اور کیس کی سماعت کے دوران درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر کیس میں نامزد نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ تاہم عبد القادر پٹیل کی احاطہ عدالت میں غیر موجودگی کے باعث گرفتار نہ ہو سکے تھے بعد ازاں انہوں نے خود سچل تھانے میں جا کر اپنی گرفتاری پیش کی تھی اور عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا ہوئے۔ قادر پٹیل کا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فتح انصاف کی ہوئی ہے، باتیں بہت ساری ہیں جس کو موقع ملا اس نے بولا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹولا مفاد پرست نہیں ہے، جبکہ پاکستان کی سالمیت سب سے اہم ہے،۔ قادر پٹیل نے دوران قید ساتھ دینے پر تمام ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog