اسلام مخالف آواز اٹھانے والوں کو میڈیا پروموٹ کرتاہے : بھارتی اپوزیشن لیڈر

Published on August 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

00
ممبئی(یو این پی)  بھارت کے اسلام دشمنی اور مسلم تعصب پر مبنی مکروہ چہرے سے بھارتی بھی بیزار ہونا شروع ہو گئے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر اور گاندھی پیس فاو¿نڈیشن کی اہم شخصیت نے بھارت کی اسلام دشمنی کا پردہ چاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی عدم برداشت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد حکومت پر برس پڑے۔ اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیوں پرحکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اگر دہشت گردی پھیلارہا ہے تو تفتیش کریں اور سزا دیں لیکن کیا ذاکر نائیک کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف بولنے اور لکھنے والوں کو ہمارا میڈیاپروموٹ کرتا ہے۔ ادھرگاندھی پیس فاو¿نڈیشن کے سیکرٹری کمار پرشانت نے اپنے ایک انٹر ویو میں بھارت کی ناانصافی اور دوغلی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بتانا چاہیے کہ بھارت میں ہندو مسلم فسادات نہیں ہوتے بلکہ مسلمانوں پر حملے کیے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog