وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی کھانوں اور کلچر کی مداح

Published on November 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)سابق قومی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانوں کھانوں کی ہی نہیں اس کے کلچر کی بھی مداح ہیں جو ہمیشہ اس ملک میں قیام کرنا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ وسیم اکرم کے ساتھ کئی سال سے کراچی میں مقیم ہیں۔ ٹوئٹر پر کسی شخص نے شنیرا اکرم سے سوال کیا کہ وہ نو سال کے بعد پاکستان آ رہا ہے لہٰذا کیا وہ کچھ ریسٹورنٹس کے نام اور ایسے مقامات بتا سکتی ہیں جہاں گھومنے کیلئے جا سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے جوابی ٹوئٹ میں بڑے اطمینان کے ساتھ لکھا کہ بالکل بھی فکر نہ کریں،پاکستان پہنچ کر آپ کو کم از کم ایک چیز کی قطعی پریشانی نہیں ہو گی اور وہ ہیں پاکستانی کھانے جبکہ اس کے ساتھ یہاں کی ہر چیز بہترین ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy