ترکی کے پولیس سٹیشن کے باہر کار بم حملہ

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

02
انقرہ: (یو این پی) ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں پولیس سٹیشن کے باہر کار بم حملے کے نتیجے میں 2 افسران اور ایک عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کرد باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکہ اتنا زیادہ شدید تھا کہ اس کی وجہ سے دور دور تک عمارتوں کی سیمنٹ اکھڑ گئی جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی وجہ سے پولیس سٹیشن کی عمارت تقریباً تباہ ہی ہو گئی جبکہ اس کی چھت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے 2 افسران سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog