قدرتی آفات سے بچاؤ کا بنیادی علم اور عملی تربیت جہاں محفوظ معاشرے کے لئے بنیادی کلید ہے؛ظفر اقبال

Published on October 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کا بنیادی علم اور عملی تربیت جہاں محفوظ معاشرے کے لئے بنیادی کلید ہے وہیں پر تربیت یافتہ افراد دوسروں کے لئے بھی باعث رحمت ہوتے ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہمہ وقت قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں ممکنہ رد عمل کے لئے تیار رہنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانو ں اور املاک کے بچاؤ کے لئے موثر کردار ادا کر سکیں محکمہ ریسکیو 1122،شہری دفاع اور محکمہ صحت کے تربیت یافتہ ماہرین سرکاری افسران و اہلکاران،طالب علموں،اساتذہ کرام،این جی اوز کے متحرک کارکنوں اور عام شہریوں کی تربیت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور شہریوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں لوگوں میں حادثات سے نمٹنے کے لئے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدرتی آفات اور حادثات سے بچاؤ کے آگاہی دن کے موقع پر ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراین جی اوز کے نمائندوں،صحافیوں،انتظامی افسران،شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کی طرف سے عام لوگوں کے لئے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے شروع کی گئی آگاہی مہم لائق تحسین ہے اور ہم سب کو اس مہم کی افادیت و اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے انفرادی و اجتماعی طورد پر اقدامات کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حادثات اور سانحات کو روکنے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں میں شعوری سطح کواس قدر بلند کرنا ہے کہ لوگ گھروں،سڑکوں اور بازاروں میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کے لئے تمام شعبوں میں ہمیں اس طرح کے اقدامات کرنا ہیں کہ ہم حادثات کو سانحات میں تبدیل نہ ہونے دیں خدا نخواستہ اگر کوئی حادثہ ہو تو اس میں جانی و مالی نقصان کی شر ح کو کم سے کم سطح پر رہ سکے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال کی قیادت میں ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن سے بینظیر روڈ تک آگاہی واک کی گئی واک کے شرکاء نے قدرتی آفات کے قومی دن کی مناسبت سے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy