جھنگ، ڈاکٹرزکی عدم توجہ کے نتیجہ میں غریب مریض بے بسی اور لا چارگی کی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

DHQ
جھنگ (یواین پی ) ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے لا تعداد ڈاکٹروں کی لا پرواہی اور عدم توجہ کے نتیجہ میں متعدد غریب مریض بے بسی اور لا چارگی کی اموات میں مبتلا ہو کر اپنے خالق حقیقی سے ملنے لگے جس کے نتیجہ میں لاتعداد غریب بیوہ عورتیں اور معصوم بچے بھوک اور افلاس سے تنگ آ کر بھیک مانگنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار جاوید اقبال ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا جھنگ نے ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں لا تعداد ینگ ڈاکٹرز لیبارٹری ٹیسٹوں کے مرہون منت اپنے فرائض و منصبی ادا کر نے میں مصروف عمل ہیں جبکہ متعدد ڈاکٹرز اپنی نااہلی کی وجہ سے سیریس مریضوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے تقریبا دو سو مریض بر وقت فوری طبی امداد نہ ملنے کے سبب راستے ہی میں دم توڑ دیتے ہیں مذکورہ ڈاکٹروں کے اس ظالمانہ رویہ کے خلاف اگر کوئی مریض کے ورثا احتجاج کریں تو مذکورہ ڈاکٹرز ضلعی حکومت جھنگ کو ہڑتال کی دھمکی دیکر ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمات درج کروا دیتے ہیں جس کا واضح ثبوت مراتب علی مگھیانہ نامی شخص ہے جس کے خلاف تھانہ کوتوالی میں ڈاکٹر لقمان نے محض اس لیئے جھوٹ پر مبنی مقدمہ نمبر 601/16درج کروا دیا تھا کہ مذکورہ شخص نے اپنے مریض جو کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا مذید انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹروں کے اس روز بروز بڑھتے ہوئے ظالمانہ رویہ کے خلاف ایپکا جھنگ کے ضلعی صدر رانا محمد بوٹا کے علاوہ تمام عہدیداران و ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں کے روز بروز بڑھتے ہوئے ناروا رویہ کے خلاف ضلعی حکومت جھنگ کے سر براہوں سے مل کر مظلوم شخص کو انصاف دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گے اور اگر ضلعی حکو مت نے مظلوم شخص کو انصاف مہیا نہ کیا تو ہم اپنا جمہوری حق لینے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy