سیالکوٹ لاہور موٹرویزمنصوبہ ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا وزیر اعظم نواز شریف

Published on August 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

Nawaz
عالمی معیار کی 90کلومیٹر پر43ارب روپے سے زائد لاگت آئے اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائیگا سیالکوٹ سے پسرور تک بھی سٹرک بنائی جائیگی
سیالکوٹ کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔آج کا دن سیالکوٹ کی تاریخ کا منفرد دن ہے نئی تاریخ رقم ہورہی ہے۔ سیالکوٹ پورے ملک سے مل رہاہے۔
عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان سے غریت ،بیروزگاری کا خاتمہ ہو ۔عوام ترقی کی خاطر فساد کی سیاست مسترد کردیں۔
انشاء اللہ 2018ء تک ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا کہ جلد ملک میں مایوسی کے اندھیر ے دور ہوجائیں گے ر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقعہ پر جلسہ عام سے وزیر اعظم کا خطاب
سیالکوٹ ( یو این پی ،عبدالکریم سیال)سیالکوٹ کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔آج کا دن سیالکوٹ کی تاریخ کا منفرد دن ہے نئی تاریخ رقم ہورہی ہے۔ سیالکوٹ پورے ملک سے مل رہاہے۔ اور موٹر وے سیالکوٹ سے لاہور تک جائیگی۔ چند ماہ قبل سیالکوٹ میں آکر موٹروے کا ذکر کیا ہے آج وہ دن آچکا ہے۔موٹروے منصوبہ سیالکوٹ کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔عالمی معیار کی 90کلومیٹر پر43ارب روپے سے زائد لاگت آئے اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائیگا سیالکوٹ سے پسرور تک بھی سٹرک بنائی جائیگی سیالکوٹ لاہور موٹرویزمنصوبہ ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ پاکستان میں سٹرکوں اور موٹرویز کا جال بچھا دیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے سیالکوٹ لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقعہ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جارہاہے۔ 2013ء میں ہر طرف احتجاج ہورہے تھے اور آج بہت حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اور انشاء اللہ 2018ء تک ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا کہ جلد ملک میں مایوسی کے اندھیر ے دور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان سے غریت ،بیروزگاری کا خاتمہ ہو ۔عوام ترقی کی خاطر فساد کی سیاست مسترد کردیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کوفیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو استحکام چاہیے ،امن چاہیے ،خوشحالی چاہے مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں۔کچھ لوگ نہیں چاہتے ہے کہ ملک سے غریب کا خاتمہ ہو اور خوشحالی کا دور آئے۔ نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے۔ میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے ملک سے ہمیشہ کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جائیگا۔ پی آئی اے کی آپریٹر سروس بھی سیالکوٹ سے شروع کی جائیگی۔ وفاقی وزیر دفاع بجلی و پانی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیرا عظم میاں محمد نوا زشریف نے سیالکوٹ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پور ا کردیا ہے۔ پاکستانی عوام خواب دیکھتے ہیں قائد میاں محمد نواز شریف اس کو حقیقت میں پورا کرتا ہے۔ سیالکوٹ آج پاکستان کا ایک لیڈاران ایکسپورٹر زسٹی ہے۔ جس کے تاجر ساری دنیا میں اپنی دھوم مچا چکے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کنٹینر پر کھڑا کر نفرت بانٹا ہے۔ جبکہ میاں محمد نواز شریف کنٹینر پر کھڑے ہو کر محبت بانٹتے ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستانی عوام نے میاں محمد نوازشریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات جیتے گی۔اس موقعہ پرایم این اے رانا شمیم احمد خان، چوہدری ارمغان سبحانی، افتخار الحسن ظاہر شاہ ،زاہد حامد، ایم پی ایز محمد منشاء اللہ بٹ، چوہدری محمد اکرام، ارشد جاوید وڑائچ ،رانا محمد اقبال ہرناہ، چوہدری محسن اشرف ،محمد آصف باجوہ، منور علی گل، رانا لیاقت علی، چوہدری طارق سبحانی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes