شاہینوں نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون

Published on August 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

20
واضح رہے کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون کا تاج دو ماہ تک رہے گا
دبئی (یوا ین پی) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا راج، روایتی حریف بھارت پہلے سے دوسرے نمبر پر آ گیا۔ پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول چوتھے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے سے ملی۔ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک سو گیارہ پوائٹنس کے ساتھ پہلے، بھارت ایک سو دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیگٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان اس کی حقدار تھی۔ مصباح اور ان کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون کا تاج دو ماہ تک رہے گا۔ پاکستان کی اگلی سیریز ویسٹ انڈیز کے ساتھ ستمبر اور اکتوبر میں ہے جس میں تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ بھارت، نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے ہوم گراؤنڈ پر تین ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر پوزیشن پر رہنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنا ہوگا اور بھارت کو نیوزی لینڈ سے شکست کھانی ہوگی۔قومی ٹیم نے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کو ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بنا دیا ہے۔ مصباح الحق نے 2010ء میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی تو اس وقت پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم زوال کا شکار تھی۔ کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں تھا۔ شاہد آفریدی اور یونس خان نے بھی جواب دے دیا تھا، جس کے بعد مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔ مصباح کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا۔ مصباح الحق کی قیات میں پاکستان نے چھیالیس ٹیسٹ میچ کھیلے۔ گرین کیپس نے 22 میں کامیابی حاصل کی، 13 میں شکست اور 11 ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ مصباح الحق کو تنقید کا بھی سامنا رہا لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا کر تنقید کرنیوالے کے منہ بند کر دیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes