باراک اوباما کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں مسلمان برادری کی نمایاں خدمات کا اعتراف

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

016
واشنگٹن(یو این پی) امریکی صدر باراک اوباما نے مختلف شعبہ جات میں مسلمان برادری کے نمایاں کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کے زمرے میں آنے والے جرائم پر مقدمات قائم کرکے اور قانون کے نفاذ کے مؤثر اقدام سے شہری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔امریکی صدر نے یہ بات امریکی مسلمان رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔ملاقات میں وسیع تر داخلی اور خارجہ پالیسی امور پر گفتگو ہوئی۔صدر اوباما نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں شرکاکے نمایاں کام اور اپنی برادریوں سے متعلق اہم معاملات پر اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے اکٹھے تشریف لانے پر امریکی مسلمان راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔اْنھوں نے اِس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ اْن کی جانب سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز سے باقاعدہ بات چیت کا عمل اْن کے لیے قابلِ قدر بصیرت اور فیڈبیک کا ذریعہ بنتا ہے۔وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری، جوش ارنیسٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران ’افورڈایبل کیئر ایکٹ‘، مسلمان مخالف تشدد اور امتیاز، اکیسویں صدی کی پولیسنگ ٹاسک فورس، اور پْرتشدد انتہا پسندی کے انسداد پر آئندہ دِنوں کے دوران منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس، وسیع تر داخلی معاملات میں مسلمان برادری کی کاوشیں اور انتظامیہ کے ساتھ ساجھے داری میں شریک جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔امریکی صدر نے داعش اور دیگر گروہوں کا مقابلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔مسلمان امریکیوں کی جانب سے ملک کے لیے انجام دیے جانے والے نمایاں کام کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے اس بات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی کمیونٹیوں میں خیالات کے تبادلے اور اقدار کی سطح پر کام کرتے رہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی بات چیت کے اضافی مواقع میسر آتے رہیں گے، تاکہ اِن معاملات اور دیگر اشوز پر گفتگو جاری رکھی جاسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题