بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بغیر کسی نتیجے ختم

Published on May 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

لندن: (یواین پی) پاکستان اور انگلینڈ میں کھیلا جانے والا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے ختم کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔اوول کے میدان میں کھیلے جا رہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 80رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ بارش کے بعد میچ شروع نہ ہو سکا جس کے بعد امپائر نے میچ کو بغیر کسی نتیجے ختم کر دیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔ حارث سہیل اور امام الحق وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب فخر زمان جوفرا آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف تین رنز بنائے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو 16 رنز بنا کر لیئم پلنکٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے، ٹیم میں محمد حسنین کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا ہے۔قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题