نواز شریف کو چیلنج ہے مجھ سے مناظرہ کر لیں؛شیخ رشید

Published on September 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

333
 اسلام آباد(یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج تین ستمبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سڑکوں پر ہو گا‘ تحریک احتساب اور تحریک قصاص ساتھ ملیں گی تو نجات ملے گی حکمرانوں نے 13 ملین ڈالرز کا قرضہ لیا‘ چھٹی کے دن بھی نوٹ بنانے والی مشینیں چل رہی ہیں۔ جھوٹ اور ڈرامے کے ماہر وزیر خزانہ لوگوں کو غلط اعداد و شمار بتا کر کہتے ہیں ہم ترقی کر رہے ہیں پاکستان کو بھارت سے نہیں ملک میں بیٹھے ایجنٹوں سے خطرہ ہے بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے نواز شریف ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے اب جعلی مسکراہٹیں چہرے پر پھیلا رہے ہیں، نواز شریف کو چیلنج ہے مجھ سے مناظرہ کر لیں، پانامہ لیکس اور مئے فیئر کے پلاٹس ثابت نہ کر سکا تو اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے محبت سے یاد کیا خدا جانتا ہے کہ آئندہ اسمبلی میں کون ہو گا اور کون نہیں ہو گا ہم ضیاء الحق اور جنرل جیلانی کی پیداوار نہیں ہیں‘ ہم عوام کی پیداوار اور عوام کے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں میں فال نکالتا ہوں انہیں میری حجتیں یاد آ رہی ہیں وہ 13 اگست کو لال حویلی سے خطاب کیا کرتے تھے یہ جتنی مرضی خار دار تاریں اور جتنے مرضی کنٹینر لگا کر راستے بند کر لیں ہفتہ کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف مجھ سے مناظرہ کر لیں اگر میں پانامہ لیکس اور مئے فیئر کے پلاٹس ثابت نہ کر سکا تو اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔ شیخ رشید آج ہفتہ کو شام چھ بجے لال حویلی سے عوامی تحریک کے لوگ لیاقت باغ سے لے کر نکلیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تحریک نجات ہے جبکہ عوام کو ان حکمرانوں سے نجات ملے گی تو انصاف بھی ملے گا۔ جب تحریک احتساب اور قصاص ساتھ ملے گی تو عوام کو نجات ملے گی۔ انہوں نے نواز شریف جیسا سیاستدان آج تک نہیں دیکھا نواز شریف امن نہیں دیکھنا چاہتے آج مردان میں حملہ ہوا۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی گئی انہوں نے کہا کہ نواز شریف گاندھی کے بھارت نہیں مودی کے بھارت کے حمائتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کو پتہ ہے کہ اگلی اسمبلی کے وقت کون جیل میں ہو گا اور کون ریل میں ہو گا۔ نواز شریف حکمرانی کی طاقت میں باتیں کرتے ہیں جو ہمارا ملک توڑنے کی باتیں کرتے ہیں ہمارے حکمران انہیں پگڑیاں پہناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کی سیاست کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ نواز شریف نے 13 ملین ڈالر کا قرضہ لیا اور کہتے ہیں کہ ہم ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس ایک آواز لے کر جائیں گے۔ ٹی او آر کمیٹی 6 دفعہ بیٹھی ہم سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں گئے اور سپریم کورٹ گئے ہیں سپیکر صاحب نواز شریف کے آدمی ہیں ان کے خلاف فیصلے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اﷲ سے ڈرتا ہوں میرے پاس شوگر ملیں اور مرغیوں کا کاروبار نہیں میں لال حویلی میں بیٹھا ہوں انہوں نے یا تو احتساب میں اندر ہونا ہے یا ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں جیل جانا ہے انہوں نے کہا کہ چھٹی والے دن بھی نوٹ بنانے کی مشینیں چل رہی ہیں جھوٹ اور ڈرامے کے ماہر وزیر خزانہ لوگوں کو غلط اعداد و شمار بناتے ہیں طوطے کی گردن میں جان ہے فال نکالتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہوں گی انہوں نے کہاکہ اس ملک میں ہر کا وقت متعین ہے ہماری ریلی میں کوئی روڑے اٹکائے گا تو ہماری تاریخ سے واقف ہیں مایوسی کفر ہے بلاول سے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف قدم اٹھانا لوگ ساتھ دیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں ساتھ چلیں تو میں سب سے پہلے استعفیٰ دوں گا۔ سب مل کر استعفے دیں تو یہ اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔ نہ سرسوں لگے گی نہ مہندی لگے گی نہ بلا جی کے مندر میں خیرات بٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے پر انہوں نے لندن سے کالیں کیں ملک غیرت سے چلتے ہیں۔ راحیل شریف ایک سچا انسان اور بہادر جرنیل ہے اس نے جو بیان دیا وہ 20 کروڑ عوام کی آواز ہے راحیل شریف نے کہہ دیا کہ وہ دشمن کی سازشوں سے نمٹنا جانتے ہیں راحیل شریف کی پالیسی نے فوج کا امیج بہتر کیا میں انہیں سلیوٹ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کلین شیو جنرل جہانگیر کرامت کے ساتھ نہیں چل سکے تو مونچھوں والے راحیل شریف کے ساتھ کیسے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کو پتہ ہے انہوں نے میرا راستہ روکنا ہے یا فساد کی نظر ہونا ہے یا 14 شہداء کے کیس میں جیل جانا ہے۔ اگر نواز شریف کے مقابلے میں قائد اعظم اور علامہ اقبال بھی آ جائیں تو وہ ان کی بھی ضمانت ضبط کرا دے گا۔ کیونکہ اس کے پاس ایسا سسٹم ہے۔ عدالتیں پٹواری اور جج اس کے ہیں سارا مال اس کا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی گھر ایسا نہیں جس میں غریب شہداء کی تصویریں نہ ہوں مایوسی کفر ہے میں لوگوں کو تاریخیں نہیں امید دیتا ہوں تاکہ لوگ خود کشی نہ کریں۔ چوہے کی گولیاں نہ کھائیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے چہرے پر دفعہ 144 اور کرفیو نہ لگ جائے عوام 3 ستمبرکو نکلیں گی ان کے سانسیں ابھی سے پھولی ہوئی ہیں میں طلوع ہو رہا ہوں نواز شریف غروب ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے بدلنے کا وقت آ گیا ہے خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ لوٹ مار کا نظام اور پیسے کب تک چلیں گے۔ نواز شریف ذہنی طور پر شکست خوردہ ہیں یہ اپنے چہرے پر جعلی مسکراہٹ پھیلا رہا ہے۔ نواز شریف ایک بزدل سیاستدان ہے۔ ان میں فیصلے کی قوت نہیں نہ کوئی ویژن ہے۔ نہ لیڈر شپ کوالٹی ہے اس ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں 13 ہزار میں کوئی بھینس اور بکری نہیں پل سکتی انہوں نے کہا کہ حالات اس لئے خراب ہیں کہ آپ نے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا سب کچھ جعلی ہے نواز شریف نے مجھ سے دشمنی میں راولپنڈی میں چھ ارب روپے کے بنے بنائے ہسپتال اور راولپنڈی میں کالجز کے منصوبے کو روک لیا۔ لئی ایکسپریس وے کے منصوبے کو بھی ختم کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog