پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کا متحمل نہیں ہو سکتا؛ایس۔اے۔صہبائی

Published on September 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

images
اسلام آباد (یو این پی) :جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر اور انچارج اینٹی کرپشن سیل راولپنڈی ڈویڑن صہبان عارف صہبائی نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر سماجی تنظیم “SOUL” کے زیرِ ایتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا وجود پاکستان سے مشروط ہے۔پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ہم کسی بھی صورت میں پاکستان کو شام ،یمن اور عراق نہیں بننے دیں گے۔پاکستان کی سالمیت ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔پاکستان سے جو بھی ٹکرائے گا،پاش پاش ہو جائے گا۔ایس۔اے۔صہبائی نے 6 ستمبر کے حوالے سے کہا ہے کہ 6 ستمبر یومِ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ہمیں اسلاف کی شہادتوں سے سبق سیکھنا چاہئیے۔پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پر بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔افواجِ پاکستان میں اتنی جرات و صلاحیت ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا سکتی ہے۔انڈیا ہو یا اسرائیل و امریکہ یا کوئی بھی غیر طاغوتی قوت۔جو بھی پاکستان سے ٹکرانے کی کوشش کرے گا ،دنیا سے مٹ جائے گا۔ایس۔اے۔صہبائی نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکمران،افواج اور عوام امن پسند ہیں۔لہذا پاکستان کو تعمیروترقی کے راستے پر چلنے دیا جائے۔ہم دہشت گرد نہیں۔نہ ہی ہم سرزمینِ پاکستان کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے دیں گے۔پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ماضی کی طرح اب ہر گز بھی پاک سر زمین کو دشمنوں کی سازشوں کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ایس۔اے۔صہبائی نے اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر۔اب انڈیا اور امریکہ کی عالمی سطح پر دہشت گردی نہیں چلے گی۔پاکستان دنیا کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔آج اٹامک سے ذیادہ میڈیا وار کا دور ہے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی صدر ایس۔اے۔صہبائی نے اپنے بیان میں پاکستانی میڈیا سے خصوصی گزارش کی ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے۔ہمیں ملک دشمن عناصر کا مل کر قلع قمع کرنا ہے۔اغیار کے ہاتھوں بکنے کے بجائے ہمیں اپنے پاکستان اور پاکستانی عوام کو اس قابل بنانا ہے کہ دنیا ہم پر رشک کرے۔پاکستان اگر بدنام ہوا ہے تو اس کا ذمہ دار بھی منفی میڈیا ہے۔دنیا جانتی ہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت میڈیا کے لیے کام کیا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کیا جبکہ غیروں کی جانب سے مسلط کردہ دہشت گردی کا سب سے ذیادہ خمیازہ بھی پاکستان اور پاکستانی عوام بھگت رہی ہے۔ایس۔اے۔صہبائی نے تقریب کے اختتام سے قبل افواجِ پاکستان بالخصوص جنرل راحیل شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں شہدائے پاکستان کے ساتھ ساتھ افواجِ پاکستان اور جنرل راحیل شریف کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔تقریب میں NGO SOUL کے کوارڈینیٹر ملک بلال،پراجیکٹ ڈائریکٹر اسمعیل آفریدی،منیجر زاہد حسین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog