قومی کرکٹر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے

Published on September 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

01
لاہور(یوا ین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے۔یواین پی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے۔ محمد عرفان کے والد گزشتہ 8 روز لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورے والا میں کی جائے گی۔محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک دن اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog