وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

84A148C4-F4D7-4A5D-B7DD-AAC206F13C73_cx0_cy14_cw0_w987_r1_s_r1
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیراعظم محمد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل میں خطاب کے دور ان مسئلہ کشمیراور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا معاملہ اٹھائینگے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے نیویارک کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف 19 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں انہیں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو دوٹوک انداز میں بیان کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکا کے دوران کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نیویارک میں کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کنیکٹ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ٗ 19 ستمبر کو مہاجرین کے مسئلہ پر بلائے گئے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، اجلاس میں وزیراعظم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی پر بھی بات کریں گے۔یاد رہے کہ رواں سال جنرل اسمبلی کا اجلاس بھارتی مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور معصوم نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے حوالے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہیں اور خصوصاً وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے دو خطوط کے بعد مسئلہ کشمیر خصوصی عالمی توجہ کا مرکز ہے ان خطوط میں وزیر اعظم نے کشمیر کے تنازعہ کے خاتمی کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیون کے خاتمہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے وعدوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں نیو یارک میں اپنی مصروفیات کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف یو ایس پاکستان بزنس کونسل اور یو ایس چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام منعقدہ مختلف تقریبات میں کاروباری اور تاجر برادری سے بھی خطاب کرینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog