لالی ووڈ کے عظیم ادا کار’’ محمد علی‘‘ کی 11 برسی اتوار کو منائی جائیگی

Published on March 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 994)      No Comments

17
اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں ، فلم انڈسٹری میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا
کراچی(یو این پی) لالی ووڈ کے عظیم اداکار اور علی زیب فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ محمد علی جو 19مارچ 2006ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے کی 11ویں19 مارچ بروزاتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ۔اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں ، فلم انڈسٹری میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ علی زیب فاؤنڈیشن بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کرے گی۔اس موقع پر محمد علی مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جبکہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ ادا کار محمد علی 19اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر پاک و ہند کے بعد انہوں نے پاکستان آ کر اپنی فنی خدمات کا آغاز کیا۔یواین پی کے مطابق انہوں نے ابتداء میں اپنے کیرئیر کا آ غاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا اور بعد ازاں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے۔محمد علی مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کا شمار ایشیا ء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔دم مست قلندر کے نام سے بننے والی شاندار فلم محمد علی کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہو ئی اور وہ 19مارچ 2006ء کو 75برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔مرحوم کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ زیبا علی نے ان کی خدمات کا تسلسل جاری رکھا ۔ محمد علی مرحوم کی برسی پران کے پرستاروں کی جانب سے بھی کئی تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes