حلقہ این اے 162 : ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے پی ٹی آئی کو ہرا دیا

Published on September 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

3
چیچہ وطنی : (یو این پی)ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162 کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری طفیل جٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرا کر میدان مار لیا, تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن نے این اے 162 میں ضمنی ایکشن کا معرکہ سرکر لیا ہے۔ حلقے کے تمام 293 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار طفیل جٹ نے 68945 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔پی ٹی آئی کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال 64614 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے شہزاد چیمہ نے 15343 ووٹ حاصل کئے۔صبح سے ہی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل پُر امن طریقے سے جاری رہا اور مقررہ وقت تک لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے رہے تا ہم ووٹ کا ٹرن آؤٹ معمول سے کم رہا۔پولنگ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس حلقےمیں ن لیگ کےچوہدری محمد طفیل جٹ، پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ اور تحریک انصاف کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال کے درمیان مقابلہ تھا۔ن لیگ کی شاندار فتح پر شیر کے متوالوں نے خوب جشن منایا۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور بھنگڑے بھی ڈالے، کارکنان نے خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی اور نعرے بازی بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes