شہبازشریف سےچودھری نثار کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on September 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

1
لاہور(یو این پی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ پر گفتگو کی گئی۔تفصیلات کےمطابق چودھری نثار علی خان کی محمد شہباز شریف سے ملاقات میں پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر بھی غور کیا گیا ۔ ملاقات میں جہاں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی وہیں سکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماﺅں میں بد ھ کو بھی ملاقات متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو حتمی شکل دینے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy