بلاول بھٹوزرداری ’’آج‘ ‘ اپنی 28ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Published on September 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

10
بلاول، اپنی والدہ کے قتل کے بعد 30 دسمبر، 2007ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نامزد ہوئے
لاڑکانہ (یوا ین پی)ذولفقار علی بھٹو کے نواسے، بے نظیر اور آصف علی ذرداری کے اکلوتے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کے 28ویں برس میں قدم رکھ دیا ہے، اکیس ستمبر انیس سو اٹھاسی کو ملک کے نمایاں سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے۔بلاول نے ابتدائی تعلیم پاکستان اور دبئی سے جبکہ اعلیٰ تعلیم لندن سے حاصل کی، والدہ کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے لیکن اپنی تعلیمی مصروفیات کے باعث پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھال نہ سکے۔جون دو ہزار دس میں اپنی تعلیم مکمل کرکے سیاست کے پرْخار میدان میں با قاعدہ قدم رکھا، بلاول بھٹو کی پہلی تقریر میں اپنے نانا کا انداز اپنایا۔بلاول، اپنی والدہ کے قتل کے بعد 30 دسمبر، 2007ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نامزد ہوئے لیکن چونکہ ابھی تعلیم مکمل نہیں ہے لہذا ان کے والد آصف علی زرداری پارٹی کے شریک سربراہ ہیں جو کہ جماعت کو چلا رہے ہیں۔والدہ کے قتل کے بعد ان کا نام بلاول علی زرداری سے تبدیل کر کے بلاول بھٹو زرداری کر دیا گیا تھا کیونکہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت کے باعث پانے والی شہرت کو نہیں کھونا چاہتی تھی اور ‘‘بھٹو عنصر’’ کا استعمال ہی بلاول کے نام کی تبدیلی کا باعث بنا۔ان کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی کو ملک کے جمہوری حلقوں نے اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا کیونکہ ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہونے کے ناطے پیپلز پارٹی کو اپنے سربراہ کا انتخاب جمہوری طریقے سے کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اعلٰی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی وصیت میں انتقال کے بعد آصف زرداری کو جماعت کی قیادت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن آصف نے قیادت کا بوجھ بلاول کے کاندھوں پر ڈال دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme