عید کی آمد سے قبل شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on May 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)عید کی آمد سے قبل شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ڈی پی او خانیوال سرفراز احمد کی ہدایت پر نواحی گاؤں چک نمبر 109دس آر میں پولیس تھانہ جہانیاں نے کاروائی کرتے ہوئے احسان نامی شخص کے گھر سے چالوبھٹی پکڑکر پانچ سو لیٹر شراب اور ڈیڑھ سو لیٹر لہن برآمد کرلی پولیس تھانا جہانیاں کے سرور خان اے آئی ایس آئی کانسٹیبل محمد سلیمان اور ندیم فیصل نے شراب تیار کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ ریلوے پھاٹک چک نمبر 113 دس ہزار کے قریب تھانہ جہانیاں نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم موسی الیاس کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1350 گرام چرس برآمد پولیس تھانہ جہانیاں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes