ریاض (یواین پی) سعودی عرب کی حکومت نے زائرین عمرہ کی سہولت کیلئے’’عمرہ پلس‘‘ کے نام سے نیا پیکج جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت زائرین مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق فی الوقت زائرین عمرہ ادائیگی عمرہ کے علاوہ صرف مکہ ،مدینہ اورجدہ کی سیر کرسکتے ہیں تاہم عمرہ پلس پیکج کے تحت زائرین تبوک میں مدائن صالح،نجران اوردیگر تاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے۔آئندہ ہجری سال کے دوسرے ماہ میں اس پیکج پر عمل درآمد کا امکان ہے۔سعودی حکام کے مطابق رمضان میں پانچ لاکھ افراد کو عمرے کیلئے ویزے جاری کئے گئے ۔