پشاور: شناختی کارڈ بلاک کرنے پر جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف احتجاج

Published on October 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 825)      No Comments

14
پشاور(یو این پی)پشاور میں شہریوں کے شناختی کارڈ بے جا طور پر بلاک ہو گئے تو لوگوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہو گئے، جماعت اسلامی متاثرین کو سڑک پر لے آئی اور نادرا کے دفتر پر دھاوا بول کر سڑکیں بند کر دیں۔تفصیلات کےمطابق افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے بعد نادرا اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا تو خمیازہ شریف شہریوں کو بھگتنا پڑا۔ پاکستانیوں کے شناختی کارڈ شک کی بنا پر بلاک ہوئے تو جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے، پشاور میں نادرا کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور سڑک بلاک کر کے نادرا آفس پر شدید پتھراؤ کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ نادرا نے اپنی غفلت اور ناکامی چھپانے کے لئے فاٹا کے 3 لاکھ اور پشاور کے 70 ہزار افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ نادرا حکام کو اپنے شہریوں کی زحمت کا احساس نہیں۔ کئی گھنٹے جی ٹی روڈ بلاک کرنے کے بعد بالاخر مظاہرین منتشر  ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes