مستحق طلبہ کی مالی اعانت کے لئے اوپن یونیورسٹی کی آٹھ منفرد اسکیمیں شروع

Published on October 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

AIO
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود کم آمدنی والے طبقات اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے آٹھ مختلف اسکیمیں شروع کردی ہیں تاکہ وہ یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے جاری داخلوں سے بھر پور فائدہ اٹھا کر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 10۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ان اسکیموں میں ارن ٹو لرن سکیم ٗ سکالرشپ فار کمیونیٹیز ٗ میرٹ سکالرشپ سکیم ٗ سکالرشپ فار ویمن ٗ آؤٹ ریچ سکالرشپ سکیم ٗ فیس انسٹالمنٹ سکیم ٗ فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ سکیم اور ایلومینائی /سپانسرڈ سکالرشپ شامل ہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان اسکیموں سے مستفید کرنے کے لئے یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ میں16۔کروڑ روپے مختص کردئیے ہیں۔ مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اسکیموں سے مستفید ہونے کے لئے ملک بھر میں یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل کیمپس سے داخلوں کی آخری تاریخ سے قبل رابطہ کریں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے کہا کہ فیس میں رعائیت کی ان اسکیموں سے ایسے طلباء و طالبات فائدہ اٹھا سکیں گے جو داخلہ فیس ادا کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث تعلیم ترک کردینے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ایک قومی یونیورسٹی ہے اس لئے ملک بھر میں موجود ہر مستحق اور غریب طالبہ یا طالبعلم کو معیاری تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع کی فراہمی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ خدادا د ذھنی صلاحیتیں رکھنے والا کوئی بھی نوجوان محض مالی و سائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes