آنے والے سالوں میں بچوں میں اموات کی شرح انتہائی کم ہوگی۔ بل گیٹس

Published on January 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

\"8\"
واشنگٹن ۔۔۔ دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2035 ء تک دنیا بھر میں غربت کا خاتمہ ہوجائے گا اور بچوں میں اموات کی شرح 1980 ء کے امریکہ اور برطانیہ کی مانند ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گیٹس فاؤنڈیشن کے سالانہ میگزین ،،فوربز،، میں جاری ہونے والے اپنے مضمون میں کیا۔ اس سلسلے میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینداگیٹس نے کچھ مفروضات بھی پیش کیے۔ بل گیٹس نے کہا کہ اگلے 20 برسوں کے دوران دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہوجائے گا اور کوئی ملک غریب نہیں کہلا سکے گا اور ان ممالک میں بچوں میں شرح اموات اسی سطح پرچلی جائے گی جوکہ 1980 ء کی دہائی میں امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں پائی جاتی تھی۔گیٹس فاؤنڈیشن جس بارے توقعات ہیں کہ وہ آئندہ 20 سال کے بعد(جب بل گیٹس وفات پاجائیں گے)اپنے 67 ارب ڈالر کے اثاثے رفاعی کاموں کے لیے وقف کر دے گی۔ انھوں نے کہا کہ جلد وقت آنے والا ہے کہ پوچھا جائے گا کہ فلاں ملک غریب کیوں ہے تاہم شمالی کوریا جیسے ممالک جہاں سیاست ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،کے بارے کوئی پیشن گوئی کرنا ممکن نہیں البتہ کئی دوسرے ملکوں کے حوالے سے اچھی مثالیں بھی موجود ہیں۔اپنے پہلے مفروضے کے حوالے سے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ غریب ممالک ہمیشہ ایسی صورتحال سے دوچار نہیں رہیں گے ،2035 ء میں کوئی ملک غریب نہیں ہوگا اور اس کی کم ازکم فی کس آمدنی آج کی لوئر مڈل یا امیر شخص کی آمدنی ایک جیسی ہوگی۔بل گیٹس نے کہا کہ جب وہ بچے تھے تو اس وقت متعدد ممالک غریب اور سہولتوں سے محروم تھے تاہم اگلے 20 برسوں کے دوران صورتحال میں مزید بہتری آئے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy