یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

Published on October 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

13
لاہور:(یو این پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور لیجنڈری بلے باز یونس خان بیماری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی آفیشل نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے یونس خان ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور انہیں صحتیابی کیلئے وقت درکار ہے۔ یونس نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بتا دیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر صھتیاب ہونے اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے آٹھ سے دس دن درکار ہیں۔ پی سی بی آفیشل کے مطابق پہلے یونس خان کی دستبرداری کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ طور پر بابر اعظم کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بہترین فارم کا ثبوت دیتے ہوئے لگاتار تین سنچریاں سکور کی تھیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ویسٹ انڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے دن کیا جائے گا لیکن انگلیںڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے والی ٹیم میں کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جو کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔ یہ دونوں ٹیموں کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا جہاں اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ گزشتہ سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme