آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر ’اگلے مورچوں‘ کا دورہ

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

4
راولپنڈی(یو این پی)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاکک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول پر10 کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ مقامی کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن پر نگرانی کے موثر نظام اور فوج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا جبکہ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران آرمی چیف کا آزاد کشمیر کا یہ دوسرا دورہ ہے اور اس سے قبل آرمی چیف نے ‘اسٹرائیک کور’ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا جو آزاد کشمیر میں منگلا کے مقام پر واقع ہے اور اسے عام طور پر کور اول کہا جاتا ہے۔ اسٹرئیک کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کو بریفنگ دی تھی جبکہ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن ، کور کمانڈر گجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل ساحر شمشاد مرزاد بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کے کے اس دورے کو دشمن کے لیے واضح پیغام قرار دیا جارہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور تیار ہیں۔ اسٹرائیک کور کے کمانڈر رہنے والے ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا دورہ منگلا انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes