عمران خان کا دورہ چین ، سعودی عرب مکمل ناکام رہا ، سینیٹرعثمان خان کاکڑ

Published on November 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کا کڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ چین اور سعودی عرب مکمل ناکام رہا ہے، تبدیلی والی حکومت 2ماہ سے تجربات کرنے میں لگی ہوئی ہے،اب ملکی کرنسی میں چین کے ساتھ تجارت کرنے کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت سیاستدانوں پر تنقید کرنے کی خطرناک روش پر چل رہی ہے جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عثمان خان کا کڑ نے کہا کہ تبدیلی والی حکومت 2ماہ سے ملک میں تجربات کرنے میں لگی ہوئی ہے۔اب حکومت نے ملکی کرنسی میں چین کے ساتھ تجارت کرنے کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان چین اور سعودی عرب جا کر اپنے ملک کی برائیاں کرنے میں لگے اور چین کو بتاتے رہے کہ عمران خان کے علاوہ پورا پاکستان کرپٹ اور چور ہے۔سی پیک پر چین اور پاکستان ابھی تک ابہام کا شکار ہیں۔مسلسل پاک چین دوستی کے حوالے سے ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔عمران خان کا دورہ چین ناکام رہا ہے جس کی پارلیمنٹ میں وضاحت کی جانی چاہیے۔اس سے قبل ان کا دورہ سعودی عرب بھی ناکام رہا۔عمران خان کو کوئی ملک قرضہ دینے پر تیار نہیں ہے اس لیے صرف سودہ بازی کی جارہی ہے پاکستان کے ساتھ۔حکومت سیاستدانوں پر تنقید کرنے کی خطرناک روش پر چل رہی ہے جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes