وزیراعظم کے سی پیک پر کیے وعدوں پر عمل نہیں ہو رہا : اسفند یار

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

0
نوشہرہ (یو این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اس وقت تلخیاں ختم کرنے کا وقت ہے مگر بدقسمتی سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اقوام عالم میں پاکستان تنہا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ مشاورت پر زور دیا اور پالیسی بدلنے کی بات کی۔ اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتفاق اور اتحاد سے لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تلخیاں ختم کرنے کا وقت ہے مگر بدقسمتی سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف نے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ سی پیک کے حوالے سے مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے مگر خوشحال افغانستان کے لیے پر امن پاکستان بھی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes