میری درخواست پر سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا :شیخ رشید

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

s-rashhedاسلام آباد (یواین پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ،عدالت عظمی سے وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کے لیے استدعا کی ہے ،میری درخواست پر سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست خارج کردی ،وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دومئی کے احتجاج سے پہلے 28اکتوبر کو راولپنڈی میں وارم اپ جلسہ ہو گا جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ دو مئی کواسلام آباد میں ائیر پورٹ سمیت سرکاری دفاتر کو بند کردیں گے ،اگر حکومت نے ہمیں گرفتار کیا تو جیل ہماری سسرال ہیں ،ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے لیکن اس سے نوازشریف کو بہت زیادہ نقصان ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست آرٹیکل 62،63پر ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 2013کے انتخابات میں نو اراکین اسمبلی کو غلط گوشوارے جمع کرانے پر نا اہل قرار دیا گیا ،وزیراعظم نے گوشواروں میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اپنا ڈیپنڈنٹ ظاہر کیا لیکن پاناما لیکس میں مریم نواز کے نام فلیٹ نکلے ،لہذا غلط گوشوارے جمع کرانے پر وزیراعظم کو بھی نا اہل قرار دیا جائے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اب شریف خاندان باہر بھاگے گا تو انہیں سعودی عرب نے بھی قبول نہیں کرنا شاید ترکی اس بار انہیں قبول کرلے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک آلو کو بیس روپے کلو آلو مل رہے ہیں جبکہ قوم کو 50روپے کلو آلو مل رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme