اسلام آباد(یو این پی ) پیمرا نے سہ پہر 3 بجے سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی اور بغیر شو کاز نوٹس جاری کیے ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، تمام پیمرا ریجنل و سب آفیسز کو ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پیمرا نے دو روز قبل اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت 21 اکتوبر 2016ء سہ پہر 3 بجے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کیا تھا اور تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔
thats a Good News …
thats A Good News Of Pakistan Nepra