ڈی سی او وہاڑی آفیسر علی اکبر بھٹی کا دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ،ناقص انتظامات پہ برہم

Published on October 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

ali
وہاڑی (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے گزشتہ شب دیہی مراکز صحت56/ڈبلیو بی اور222/ای بی کااچانک معائنہ کیا 222/ای بی دیہی مرکز صحت میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص، آپریشن تھیٹر میں گندگی اور چائے کے برتن وغیرہ رکھے پائے گئے ایمبولینس ڈرائیور اور دیگر عملہ بھی غیر حاضر تھا جبکہ آن کال ہونے کے باوجود ڈیوٹی ڈاکٹر اطلاع ملنے پر نہ پہنچ سکاڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ای ڈی او ہیلتھ کو کارروائی کا حکم دے دیا دیہی مرکز صحت 56/ڈبلیو بی میں ڈاکٹر اور سٹاف موجود پائے گئے صفائی کی صورتحال بھی بہتر پائی گئی البتہ ایمبولینس کا ڈرائیور موجود نہ تھا ڈاکٹر نے بتایا کہ ایمبولینس ڈرائیور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ کو ایمبولینس ڈرائیور کو 56/ڈبلیو بی میں ڈیوٹی کے لیے پابند کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام دیہی مراکز صحت میں ایمبولینسوں کو فعال کیا جائے اور مریضوں کی سہولت کے لیے ڈرائیور ز کا بندو بست کیا جائے بعد ازاں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری اور صفائی کی صوتحال کا جائزہ لیا ڈاکٹر ز اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود پائے گئے صفائی کی صور ت حال بھی قدرے بہتر تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题