ٹھٹھہ؛پر سر ار بیماری نے درجنوں خواتیں اور نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Published on June 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے قریب گاؤں صدیق شورو میں پر سر ار بیماری نے درجنوں خواتیں اور نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہاتھ پاؤں سوکھ گئے چلنے سے لاچار، کسی نے مدد نہیں کی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ضلع ہیڈ کواٹر مکلی کے قریب شورا موری دیھ مرکھان یو سی گل منڈا کے ایک گاؤں صدیق شورو میں پر سرار بیماری نے ایک ہی گھر کے رحمت خاتون زوجہ عیسی شورو اسکے چار بیٹوں پیر بخش، خدابخش، نبی بخش کے علاہ گاؤں کے دیگر غلام مصطفی ، آمنہ زوجہ ،بصر،چھتلان، زوجہ حسن، جاماں ولد محمد ایوب، طہیب شورو ، رب نواز ،اسماعیل ،رزاق، سامانی زوجہ، ادن بائی زوجہ ،محمد ایوب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس پر سرار بیماری کی وجہ سے تمام متاثر افراد کے ہاتھ پاؤں سوکھ گئے ہیں اور وہ چلنے سے بھی لاچار ہیں گاؤں والوں کے مطابق بوڑھوں کو یہ بیماری جوانی میں ہی لگی ہے جبکہ نوجوان کو چند سالوں قبل یہ بیماری لگی تھی اس بیماری کی وجہ سے گاؤں میں 6سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں گاؤں جو کہ 4سو سے زائد ووٹوں پر مشتمل ہے اور مختلف پارٹیوں کے لیڈر ووٹ لینے بھی آتے رہتے ہیں مگر گاؤں والوں کے مطابق انکی مدد کرنے آج تک کوئی بھی نہیں آیا ہے اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر اس گاؤں پر توجہ نہیں دی گئی تو مزید قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔

ٹھٹھہ میں پانچ سالہ بچی کو پولیوہونے کا شبہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں پانچ سالہ بچی کو پولیوہونے کا شبہ ، ٹھٹھہ کے قریب پرانی کیمپ کے نواحی گاؤں گوٹھ واحد ڈنو شورو میں معصوم بچی بشاء شورو کو پولیوہونے کا شبہ ظاھرکیا گیا ہے ، اس سلسلے میں بچی کے والد نبی بخش شورونے بتایا ہے کہ پولیوویکسین کے بعد بچی کی کمر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ، نجی ڈاکٹر رضا محمد سومرو نے علاج مصالج کے بعد بچے کوپولیو ہونے کا شبہ بتایا ہے ۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا ٹھٹھہ شہر میں شاہجہاں مسجد کا اچانک دورہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا ٹھٹھہ شہر میں شاہجہاں مسجد کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت ،ٹھٹھہ پولیس کو بڑی راتوں اور عید پر تمام مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب صوبائ وزیرِ سہیل انور سیال نے ٹھٹھہ میں قاےْم قدیمی بادشاہی مسجدکا اچانک دورہ کیا، اس موقعے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ بھی ہمراہ تھے، اس موقعے پر صحافیوں کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے آئ جی کا مئسلا بہت پرانا ہوچکا ہے،انہوں نے ایس ایس پی فدا حسین مستوئ کی ٹھٹھہ ضلع کی کارکردگی کو سراہا ،جس کے بعد وہ سجاول کے دورے کے لیےْ روانہ ہوگےْ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes