مسائل کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی اور سرکاری افسران کا بر وقت دفاتر میں موجود ہونا ضروری ہے مریم خاں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ لوگوں کے سرکاری دفاتر سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی اور سرکاری افسران کا بر وقت دفاتر میں موجود ہونا از حد ضروری ہے تمام افسران اور اہلکاران دفاتر میں بر وقت حاضری کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے واضح کیا کہ وقت ایک بیش بہا دولت ہے اور اس کی قدر ہمیں ہر صورت کرنی ہے تاکہ دفاتر کے اوقات کار میں لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اور ان کو ریلیف دیا جا سکے تمام محکموں کے افسران و اہلکاران مقررہ وقت میں دفاتر حاضر ہوں فیلڈ میں جانے والے افسران طے شدہ شیڈول کے مطابق فیلڈ کا دورہ کریں تاکہ ان کے دفاتر میں کام کرنے والے لوگوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ وقت کی قدر سے متعلق اور وعدہ ایفا کرنے کے سلسلہ میں ہمارے اسلاف نے ہمیں جو سبق دیا ہے اس پر عمل در آمد کرنے کی ضرورت ہے سرکاری دفاتر سے بلا اطلاق غیر حاضر رہنے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی سے رو رعائیت نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرت ہوئے اپنے دفاتر میں نظم و ضبط ،سٹاف کی حاضری اور لوگوں کے جلد سے جلد مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی اور نگرانی کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes