اپوزیشن جماعتوں کا پاناما بل چیئرمین سینیٹ کو بھجوانے پر احتجاج

Published on November 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

2
اسلام آباد(یواین پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون کا اجلاس بے نتیجہ ختم کمیٹی نے پاناما پیپرز بل رائے لینے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیاجس پراپوزیشن نے شدید احتجاج  کیا ہے اور پارلیمنٹ کے باہر علامتی دھرنا ہے ۔ اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب سے بهاگ رہی ہے۔ وزیرقانون زاہد حامد کہتے ہیں کہ اپوزیشن جیسا احتساب چاہتی ہے وہ سپریم کورٹ نے شروع کردیا ہے۔تفصیلا ت کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف پاناما پیپرز انکوائری بل پر کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ چیئرمین کمیٹی نے بل پر رائے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید اجتجاج کیا اور پارلیمنٹ ہائوس کے باہر علامتی دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ ساری خدائی ایک طرف اور میاں نوازشریف ایک طرف ہے، حکومت صرف میاں نوازشریف کو بچانا چاہتی ہے مگر بچا نہیں سکتی۔وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد قانون سازی کی جائے حکومت کوئی راہ فرار حاصل نہیں کر رہی۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے بل کو دیکھ لے ایسا نہ ہو ایک اور دھرنے کا سامنا کرنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme