پاکستانی ڈراموں کا معیار بلند ہے بھارتی عوام انہیں پسند کرتی ہے جنیوا رائے

Published on November 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

ji
شہنشاہ غزل مہدی حسن جیسے گلوکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں مجھے ان کی گائیکی بہت پسند ہے
ممبئی(یواین پی) بھارتی معروف اداکارہ اور گلوکارہ جنیوا رائے نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے مجھے پسند ہیں کیونکہ یہ ڈرامے نہ صرف معیاری ہوتے ہیں بلکہ یہ انتہائی سبق آ موز بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی اسے بہت پسند کرتے ہیں انہوں نے یواین پی سے ٹی فونک گفتگوکرتے ہوئیمزید بتایا کہ پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہتر ہونے لگا ہے ابھی پاکستانی اداکاروں کو سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن جیسے گلوکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں مجھے ان کی گائیکی بہت پسند ہے میری دلی خواہش ہے کہ میں پاکستان کو دیکھوں مگر دونوں ممالک کے درمیان کشمکش نے دوریاں پیدا کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام ایک دوسرے سے بھائی چارے کے متمنی ہیں مگر نہ جانے یہ کشمکش کب ختم ہوگی اور دونوں کے درمیان رکاوٹیں کب دور ہونگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes