انڈسٹری کا فروغ میرا مشن،جلد فلم پروڈیوس کرں گی:عتیقہ اوڈھو

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

ate
کراچی (یو این پی)اداکارہ، ماڈل و ڈرامہ پروڈیوسر عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی فلمیں ہمارے ملک میں چلتی ہیں ہماری فلمیں بھی دنیا بھر میں چلنی چاہئیں جہاں جہاں اردو بولی جاتی ہے وہاں ہماری فلمیں بھی دکھائی جانی چاہئیں۔ ان غیر ملکی فلموں کی نمائش ہمار ے ملک میں کیسے ہوسکتی ہے جو ہماری فلمیں اپنے سینما گھروں میں نہیں لگاتے۔پاکستانی فلموں کا دور دوبارہ لوٹ آیا ہے اس کیلئے ہمیں صدقہ دینا چاہئے ،فلم انڈسٹری کے کچھ لوگ فلموں کا ری وائیول دیکھنے کی خواہش میں ہی دنیا سے چلے گئے بہت خوش ہوں کہ میری زندگی میں فلمیں بننا شروع ہو گئیں ،اداکاری سے بہت لگاؤ ہے ، میں خوش قسمت ہوں کہ فلموں میں ایک طویل وقفے کے بعد واپس آئی ہوں ، بچپن میں شبنم اور ندیم بیگ کی فلمیں شوق سے سینما میں دیکھا کرتی تھی پھر ایک وقت وہ آیا کہ ندیم صاحب کیساتھ کام کیا۔ ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ دنوں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی فلم ، ٹی وی، تھیٹر، پرنٹ میڈیا کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کررہی ہوں جس میں فلم انڈسٹری کے سینئر و جونیئر لوگوں کو خصوصی طور پر مد عو کیا ہے۔پہلی بار وفاقی سطح پر تاجروں کی فیڈریشن نے فنکاروں کیلئے سوچا ہے جسکی انٹر ٹینمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں جسکے تحت اب ہم ملکی فلم انڈسٹری ہی نہیں ڈرامہ انڈسٹری کیلئے بھی کام کررہے ہیں،انہی مصروفیات کی بنا پر فی الحال ذاتی فلم بنانے کی تیاریاں روک دی ہیں۔ فلم ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے ڈرامہ انڈسڑی میں بطور اداکارہ ہی نہیں پروڈیوسر بھی اپنے آپ کو منوایا ،اب بہت جلد فلم پروڈیوس کرونگی۔ اپنے ملک کی فلموں و شوبز انڈسٹری کا فروغ میرا مشن ہے۔ فلم لاہور سے آگے میں میری مختصر انٹری کو پسند کیا گیا۔ اب فلم دوبارہ پھر سے میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی۔ جہاں تک فلموں میں مزید کام کرنے کا سوال ہے اب تک کئی آفرز مل چکی ہیں۔ آنے والے دنوں میں میرے کئی ڈرامے اور فلمیں بھی سامنے آجائیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题