گردے نکالنا بڑا ناسور ہے،اس دھندے میں ملوث لوگ کالی بھیڑیں ہیں،ہماری معاونت کریں، چیف جسٹس ثاقب نثار

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردے نکالنابہت بڑاناسورہے،گردے نکالنے سے بڑھ کراستحصال کیاہوسکتاہے؟۔چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ اس ناسورکے خاتمے کیلئے کیااقدامات ہوسکتے ہیں؟،اس دھندے میں ملوث لوگ کالی بھیڑیں ہیں،ان کا کہناتھاکہ 10مارچ کوکراچی میں مقدمات کی سماعت کرنی ہے،ڈاکٹرادیب رضوی بھی ہماری معاونت کریں۔دوران سماعت ڈاکٹر نقی ظفر نے کہا کہ ان معاملات کوروکنے کیلئے قومی اورمقامی سطح پرکوئی اتھارٹی نہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ قومی سطح پراتھارٹی نہ ہولیکن مقامی سطح پرہونی چاہئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پنجاب اورکے پی میں اتھارٹی موجود ہے،وفاقی اورصوبائی سطح پرموجوداتھارٹیز بااختیارنہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون بنانے کیلئے مجبورنہیں،کمی کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题