پاکستان کی دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی،تھرمل دور بین تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

dor

لاہور(یواین پی)پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ،پاکستان تھرمل دور بین بنانے والا چوتھا ملک بن گیاہے جس سے چار کلومیٹر تک دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل تھر مل دور بین امریکہ ،یورپ اور اسرائیل نے بنائی تھی لیکن اب اس میدان میں پاکستان نے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے اور تھرمل دوربین تیار کر لی ہے ۔تھرمل دور بین کی کسی بھی طرح سے پرفارمنس کم نہیں ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے تمام پرزے پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں ۔تھر مل دور بین دیگر ممالک کی نسبت پانچ گنا زیادہ سستی ہے اور یہ رات کے اوقات میں بھی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes