انسانی حقوق کی پامالیوں کے پردے میں اسلام دشمنی کرنے سے پہلے جانبداری کی عینک اتارکراسلام کی سنہری تعلیمات کامطالعہ کریں مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      1 Comment

unp-logo

فیصل آباد(یواین پی)دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں میں سے اکثریت اسلام دشمنی پرمبنی ڈرامے بازی کرکے مسلمانوں کاقلع قمع کرنے اورکروانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑرہی ہیں،فلسطین،روہنگیا،کشمیراورعرب دنیا میں آگ لگانیوالے اورانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے انسانی حقوق کی پاسداری کررہے ہیں اورکروارہے ہیں؟آج دنیا کوانسانی حقوق کی پاسداری کی تعلیم دینے والے بذات خود ہی انسانی حقوق کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’انسانی حقوق کے عالمی دن ‘‘کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مزیدکہاکہ اس تنظیم نے اپنی حالیہ رپورٹ جوبی بی سی لند ن نے شائع کی ہے اس میں انہوں نے 295اے(مذہبی جذبات ابھارنے اورغم وغصہ پھیلانے )،295بی(قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے)،295سی(حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی شان اقد س میں گستاخی )اور298اے(آقا ومولا حضورنبی کریم ﷺ کی آل پاک اورخلفاء کی گستاخی کرنے)جیسے اسلامی قوانین کوختم کرنے کاپاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ،یہ اسلام دشمنی نہیں تو کیاہے؟۔اس وقت امت مسلمہ کومتحد ہوکراندرونی وبیرونی غدار،گستاخ اوراسلام دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔اقوام عالم میں مسلمانوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹ رہے ہیں اورکٹوارہے ہیں ،وہاں ان کوانسانی حقوق بھول جاتے ہیں اورجب کسی جگہ ان کااپنا باشندہ ماراجائے تو اس کابدلہ لینے کیلئے ان کوانسانی حقوق یاد آجاتے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ نے ان گستاخ ،اسلام دشمن عناصر سمیت حکومت کو بھی خبردارکیاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے پردے میں اسلام دشمنی کرنے سے پہلے جانبداری کی عینک اتارکراسلام کی سنہری تعلیمات کامطالعہ کریں جس میں پیغمبراسلام حضورنبی کریم ﷺ ،آپ کے نائبین اوروارثین نے انسانی حقوق کے تحفظ اورپاسداری کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کی ہیں۔اسلام انسان توکیا جانوروں ،نباتات،جمادات اوردیگرمخلوقات کے حقوق کے تحفظ کی بھی تعلیم دیتاہے۔مرکزی مجلس شوریٰ نے پاکستان سمیت اقوام عالم میں بسنے مسلمانوں سے مطالبہ کیاکہ حضورنبی کریم روف رحیم ﷺ ،آپ ﷺ کی آل پاک،آپ ﷺ کی ازواج مطہراتؓ،آپ ﷺ کے خلفاء اورآپ ﷺ کے نابئین ووارثین اولیاء اللہ کے گستاخوں سے ہر طرح کابائیکاٹ کرکے ان سے قطع تعلق کریں ،درحقیقت یہی وہ گستاخ عناصرہیں جنہوں نے اسلام کاامیج خراب کیا ہے ،ہمیں مسلمانوں کاامیج خراب کرنیوالوں کیخلاف متحد ہوکران کامقابلہ کرنا چاہیے ۔آج بھی ہمارے سلف صالحین(آپﷺ کے حقیقی نائبین،وارثین ومقربین) کی روزروشن کی طرح چمکتی ہوئی تعلیمات اپنی نوری کرنوں سے تو انسانیت کوامن ،پیار اورمحبت کاگہوارہ بنانے کاپیغام دے رہی ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    Thanks alot dr sahib, Almighty Allah bless u alot,ur family and you lovers.





Premium WordPress Themes

Weboy