پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری ،21دسمبر کوپیش کرنے کاحکم

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بنچ نے کی ۔گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے ایک مرتبہ پھر پرویز مشرف کے وکیل سید اخترحسین شاہ سے کئے گئے سوال کے متعلق وضاحت چاہی اور کہاکہ وہ بتائیں کہ آخر ایک ایسے ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی کیلئے23 ایک وکیل کیسے وکالت نامہ جمع کراسکتاہے جس کے متعلق کسی کو بھی معلوم نہ ہو اس موقع پر نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمدراجپوت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ فریق مخالف کی جانب سے ہمیشہ حیلے بہانوں کاسہارا لیکر وقت گزارنے کی کوشش کی گئی ہے جو صحیح نہیں قانون سب کیلئے ایک ہے پرویز مشرف کبھی بھی عدالت عالیہ کے سامنے پیش نہیں ہوئے ایک طرف وہ قانون اور عدالتوں کے احترام کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن دوسری جانب صورتحال سب کے سامنے ہے اس موقع پر عدالت نے پرویزمشرف کے ایک ملین روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دئیے اور ہدایت کی کہ انہیں عدالت کے سامنے پیش کیاجائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog