جھنگ کے عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں کا ڈی ایس ڈی سنٹر شہر سے دور منتقل کر نے کے فیصلہ پرسخت احتجاج

Published on December 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

\"2\"
جھنگ (یواین پی):جھنگ کے عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے ڈی ایس ڈی سنٹر شہر سے دور منتقل کر نے کے فیصلہ پرسخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان اور دیگرحکام سے ناقابل عمل اقدام کے مرتکب ذمہ داران کی فوری تبدیلی و برطرفی کامطالبہ کیاہے اور جھنگ کے پرائمری ، ایلیمنٹری، ہائی سکولوں کے ہزاروں مرد وخواتین اساتذہ کی پروفیشنل سکل میں اضافہ کیلئے قائم کیے گئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کا مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھکر روڈ تھانہ صدر چوک جھنگ صدر سے کئی کلومیٹر دورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدھیوال چوک منتقل کرنے کے فیصلہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے نہ صرف مذکورہ سنٹر فوری طور پر ایجوکیشن کمپلیکس بھکر روڈ جھنگ صدر میں شفٹ کرنے کامطالبہ کیاہے بلکہ ایجوکیشن کمپلیکس میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ملٹی پرپز تالہ بند عمارت کو بھی تباہی سے بچانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے حوالے کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ اسے بہتر تربیتی سرگرمیوں کامرکز بنایا جاسکے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تعلیمی ، تدریسی ، تحقیقی ، انتظامی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی معیارمیں بہتری لانے کیلئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر میں علاقائی دفتر ، کلسٹر سنٹر و مرکز قائم کیاگیا تھا جو انتہائی احسن انداز میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض اور تفویض کردہ ڈیوٹیز سرانجام دے رہا تھا جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تھانہ صدر چوک بھکر روڈ جھنگ صدر پر تعمیر کردہ ایجوکیشن کمپلیکس کے بالمقابل اسلامیہ ہائی سکول میں واقع ڈ ی ایس ڈی کا یہ سنٹر اس لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا کہ شہر کے سب سے مرکزی مقام پر ہونے کے باعث یہاں ہر سائیڈ کی سستی و آسان کنوینس دستیاب تھی مگر نامعلوم ساز ش کے تحت اسلامیہ ہائی سکول میں قائم ڈ ی ایس ڈ ی کایہ مرکز و تحصیل جھنگ آفس اچانک شہر سے کئی کلومیٹر دور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدھیوال میں منتقل کردیا گیاہے جہاں پہنچنے کیلئے 100 سے 150 روپے تک رکشے کا یک طرفہ اور 200سے250 روپے تک دوطرفہ کرایہ برداشت کرنا پڑے گا اور اس سنٹرکی افادیت بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت نے مختلف مقامات پر موجود محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر ایک ہی جگہ منتقل کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے اسلامیہ ہائی سکول کے ہاسٹل کی جگہ پر شاندار ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کیاہے جہاں ای ڈ ی او ایجوکیشن سمیت تمام ڈ ی ای اوز سیکنڈری ، ایلیمنٹری زنانہ و مردانہ اور ڈپٹی ڈ ی ای اوز کے دفاتر ایک ہی جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں اب بھی وسیع جگہ اور کمرے خالی ہیں نیز اسی کمپلیکس سے متصل مزید کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک الگ ملٹی پرپزبلڈنگ تعمیر کی گئی ہے جو ہال نما آڈیٹوریم وغیرہ پر مشتمل ہے مگر کئی سال سے یہ عمارت مکمل ہونے کے باوجود تالہ بند ہے جس سے عمارت کی تباہی کاخدشہ پیداہو گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر سے آدھیوال بوائز ہائی سکول منتقل کئے گئے تحصیل جھنگ آفس ، کلسٹرسنٹر و مرکز کو فوری طورپر واپس ایجوکیشن کمپلیکس شفٹ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق اس سنٹر کے قیام کے حقیقی نتائج حاصل کرنے میں مددمل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme