چین بھر میں مقیم لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی

Published on September 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments


بیجنگ (یو این پی) چین بھر میں مقیم لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔بیجنگ میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد ، پاکستانی سفارت خانے کے عملہ اور بڑی تعداد میں مسلمانوں نے سفارت خانے کی حدود میں واقع مسجد میں عید کی نماز ادا کی جبکہ چینی دارالحکومت بیجنگ کی قدیم ترین نیوجک مسجد میں دس ہزار فرزندان توحید نے عید کی نماز ادا کی۔ ان میں پاکستان، افغانستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلا دیش اور دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا اور لوگ شامل تھے۔واضح رہے کہ دو کروڑ چینی مسلمانوں کی اکثریت دارالحکومت بیجنگ، خودمختار علاقے سنکیانگ اور گانسو اور چنگ ہائی صوبوں میں آباد ہے۔ چینی مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کے مطابق عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy