بارہ ربیع الاول 12 دسمبر پیر کے روز منائی جائے گی

Published on December 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,597)      No Comments

4
اسلام آباد:(یو این پی) ربیع الاول کا چاند نظر آ گیاہے، عید میلاد النبی ﷺ 12 دسمبر کو پیر کے روز منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مختلف روایات میں آتا ہے کہ آپ ﷺ کی ولادت کا دن پیر ہے جبکہ اس بار 12 ربیع الاول بھی 12 دسمبر کو آ رہی ہے اور اس دن بھی پیر کا ہی روز ہے جو کہ انتہائی خوبصورت اتفاق ہے۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں شہادتیں ملنے کے بعد ربیع الاول کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یکم ربیع الاول جمعرات یکم دسمبر کو ہو گی جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 12 دسمبر کو منائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme