محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

Published on December 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

5
دوبئی(یو این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی باؤلر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دے کر انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 17 نومبر کو حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا، جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کی کرائی گئی آف اسپن گیندوں میں کہنی کا زاویہ 15 ڈگری کے اندر تھا، جو آئی سی سی قواعد کے مطابق ہے۔ واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 177 ایک روزہ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک سال میں دوسری بار ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے قبل، محمد حفیظ کا ایکشن درست کرانے کے لیے باؤلنگ کوچ کارل کرووے کی خدمات حاصل کیں، تاہم حفیظ نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔ محمد حفیظ کو انجری اور فارم میں نہ ہونے کے باعث، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انہیں رواں ماہ نیوز لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes