سعودی عرب : طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

Published on December 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

4
ریاض(یو این پی)سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہےجس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہےلیکن ان بارشوں کی وجہ سےمختلف مقامات پر دلکش مناظر بھی وجود میں آگئے ہیں جیسا کہ کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش نے ریاض کے قریب صحرا کو خوبصورت جزیرے میں بدل دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی ریلے نے جہاں تباہی کے نشانات چھوڑے ہیں تو وہیں ان بارشوں  کے نتیجے میں کئی بار مختلف مقامات پر دلکش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔  ایسا ہی کچھ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع القصب نامی گاؤں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں  کا العکرشیہ باغ نامی علاقہ صحرا پر مشتمل ہے لیکن حالیہ طوفانی بارشوں کے سلسلے کے بعد اب یہ صحرا خوبصورت جزیرے کا منظر پیش کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog