شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا متحدہ عرب امارات دورہ

Published on December 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,161)      No Comments

French President Francois Hollande (R) and Saudi Crown Prince Salman bin Abdulaziz al-Saud are seen prior to their meeting at the Elysee Palace in Paris, September 1, 2014. REUTERS/Jacques Brinon/Pool (FRANCE - Tags: POLITICS ROYALS) - RTR44K2B

ریاض (زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں کل  ہفتے کے روز  متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں شاہ سلمان یو اے ای کے بعد تنظیم کے تین اور رکن ممالک قطر ،کویت اور بحرین جائیں گے وہ ابو ظبی کے بعد دوحہ اور پھر وہاں سے منامہ جائیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ،خطے کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ایسے موضوعات سرفہرست ہیں .جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد شاہ سلمان کویت کا تین روزہ دورہ کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes