گورنرسندھ کوپھیپھٹروں کا مرض لاحق ہوگیا

Published on December 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

1

کراچی(یو این پی)گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کومسلسل پھیپھٹروں میں آکسیجن کی کمی کاسامنا ہے، 23 دن سے کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔گورنر سندھ کو Bipep مخصوص مشین کے ذریعے ان کے پھپھٹروں کو آکسیجن کی فراہمی کی جارہی ہے تاہم طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے،ماہرین کے مطابق پھپھڑوں کے افعال بہترہوتے ہی انھیں گورنر ہاوس منتقل کردیاجائے گا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کے پھپھٹروں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے انھیں مخصوص مشین Bipep کے ذریعے پھیپھٹروں میں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے،معلوم ہوا کہ وہ اسپتال میں ہی ضروری دفتر اموربھی انجام دے رہے ہیں،کوشش کی جارہی ہے کہ گورنر سندھ کوگورنرہاوس منتقل کیاجاسکے،جس کے لیے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔گورنر سندھ کی طبیعت ناسازہونے کی وجہ سے گورنر ہاوس کی سرگرمیاں ماندپڑگئیں ہیں۔ایک بیان میں گورنر ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ معمول کی غذا استعمال کر رہے ہیں، اسٹاف سے روزانہ رابطے میں ہیں اور ضروری معاملات پر ہدایات بھی دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题